بنگلادیش میں مسافر کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی، 26 افراد ہلاک

بنگلادیش : بنگلا دیش کے شیتا لکھیا دریا میں 100 سے زائد مسافروں سے بھری چھوٹی مسافر کشتی ایک کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اتوار کے روز پیش آنے والے حادثے میں اب تک 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، 5 لاشیں گزشتہ روز ہی نکال لی گئی تھیں جبکہ مزید 21 لاشیں پیر کے روز نکالی گئیں بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو 25000 ٹکا فی کس معاوضہ دیا جائے گا جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے