گرینڈ الائنس کے کال پر مستونگ قومی شاہراہ ٹریفک کیلئےبلاک
مستونگ: ملازمین اتحاد گرینڈ الائنس کے مرکزی کال پر گرینڈالائنس مستونگ کی جانب سے قومی شاہراہ پر شمس آباد کراس نواب ہوٹل کے مقام روڈ پر دہرنا دے کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند۔دہرنے میں مستونگ کے مختلف سیاسی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی۔نیشنل پارٹی۔پیپلزپارٹی۔ جمعیت علماء اسلام۔جماعت اسلامی بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر جماعتوں کے رہنما بھی اظہار یکجہتی کیلئے دہرنے میں موجود رہے دہرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین نے صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک روڈ پر رکاوٹیں کڑی کرکے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکھاروڈ بلاکنگ کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پس گئے ہیں۔مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا گرینڈ الائنس کے مرکزی رہنماوں کے ہدایات پر دو بجے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیااس موقع پر دہرنے سے گرینڈ الائنس، آل پارٹیز و طلبا تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت خصوصا وزیراعلی بلوچستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی کے ہٹ دہرمی کی وجہ سے آج پورا بلوچستان جام ہوچکاہیں مردوخواتین روڈوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کوئٹہ میں آٹھ دنوں سے ملازمین کا اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے سرپااحتجاج ہے اور دہرنا دئے بیٹے ہیں مگر صوبائی حکومت ملازمین کے حقوق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔انھوں نے کہاکہ اسلام آباد دہرنے کے بعد ملک کے دیگر تمام صوبوں نے ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دیں رہے ہیں مگر صرف بلوچستان حکومت انکاری ہیں۔انھوں نے کہاکہ اب حقوق کے حصول تک دہرنا جاری رہیگا۔گرینڈ الائنس کے رہنماوں نے تمام سیاسی پارٹیوں طلباء تنظیموں ٹرانسپورٹرز یونین سمیت دہرنے و روڈ بلاک میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔