گورنر بلوچستان کا عہدہ، شیخ جعفرمندوخیل کے نام کو حتمی شکل دینے پر غور شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان کا عہدہ،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے شیخ جعفرمندوخیل کے نام کو حتمی شکل دینے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق نئی حکومتوں کے قیام وفاقی حکومت تمام صوبوں میں اپنے گورنرز کی تعیناتی کرتی ہے سال 2024ء میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے مرحلے مکمل ہونے کے بعد نئے گورنرز کی تعیناتی بھی کی جائیگی اور اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے گورنر کیلئے شیخ جعفر خان مندوخیل کانام زیر غور ہے اور اس حوالے سے حتمی شکل دینے کیلئے بھی غور شروع کردیاہے،امکان ہے کہ سینیٹ انتخابات مکمل ہونے کے بعد گورنرز کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے