پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر ایمل ولی خان کو سینیٹر منتخب کرینگے،اصغرخان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اے این پی کے مینڈیٹ کو ایک سازش کے تحت چھینا جارہا کسی کی مزمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر ایمل ولی خان کو سینیٹر منتخب کرینگےاے این پی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ پرانے مراسم ہے پیپلز پارٹی نے 2008کے بعد ملک کو بحرانی کیفیت سے نکلاسینٹ کے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کو ان کی نمائندگی مطابق نشستیں ل جائیگئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی نے بلوچستان کے بہتر مفاد میں تین جماعتی اتحاد تشکیل دیدیا، اے این پی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کراہداف حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ 8فروری کے بعد من پسند نتائج اخز کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا 8فروری کو ہمیں جو مینڈیٹ ملا تھا ایسے متنازعہ بنایا جارہاہے الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 50پر ری پولنگ کااعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپیل دائر کرنے کے لیے ایک دن کاوقت دیاگیا اے این پی آزاد عدالیہ،پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے ہر دور میں انتخابات میں مداخلت کی ہے جس کی وجہ سے اے این پی کو پارلیمنٹ سے دور کیا گیا ہے اور بلوچستان میں اے این پی کی مینڈیٹ کو چرایا جارہا ہے۔