بلو چستان میں رواں برس پو لیو وا ئرس کا دوسرا کیس رپورٹ،4 سالہ بچہ مفلوج ہوگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس کا شکار 4 سالہ بچہ مفلوج ہوگیا۔قومی ادارہ صحت نے بلوچستان کے ضلع چمن سے ایک بچے میں پولیو کیس سامنے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے ایک بچہ مفلوج ہو گیا ہے۔تحصیل چمن سے تعلق رکھنے والے 52 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا۔ بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا۔
اکتوبر 2023 سے چمن سے رپورٹ ہونے والے 10 مثبت نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ یہ 2024 میں پاکستان سے پولیو کا دوسرا اور تقریباً 4 برس میں چمن سے پہلا کیس ہے۔ 2024 کا پہلا کیس 14 مارچ کو ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا تھا۔