کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج موخر

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گو ادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے صدرحاجی سرمد صدیق اور نصیب اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرآفس میں منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں مال مویشی منڈی کاتجزیہ کرنے کیلئے ایک کمیٹی تسکیل دی گئی جس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ،انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ،ڈی سی آفس اور بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مال مویشی منڈی جاکرجانور خریدے اورانہیں ذبحہ کرکے نرخ کاتعین کیابیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ تجزیہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں نرخ نامہ جاری کیاجائے۔ انہوں بتایا کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی قصابوں کی دکانوں پر چھاپے ماکرانہیں جرمانے اور گرفتاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس سے بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے ممبران میں تشویش جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قصابوں کی دکانوں پرچھاپوں کا سلسلہ بندکرکے انہیں نیا نرخ نامہ جاری کیاجائے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مسائل غور سے سنے اورانہیں حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے اورقصابوں کو بھی نقصان سے بچایاجائے۔بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن نے کمشنرکی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد اپنا حتجاج موخر کرنے کااعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے