نوجوان نسل کو علوم جدید سے آراستہ کرنا اور بہترین معاشرہ تکمیل دینا بھی جامعات کی ذمہ داری ہے،وائس چانسلربیوٹمز
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نوجوان نسل کو علوم جدید سے آراستہ کرنا اور بہترین معاشرہ تکمیل دینا بھی جامعات اور اہل علم کی ذمہ داری ہے۔ قدرتی ماحول کی حفاظت وافزائش بیوٹمز کی خصوصی ترجیحات کا اہم جز ہے بہترین تحقیقی صلاحیت اور ماہر محققین کی دستیابی سے ہی معاشرتی مسائل اور ان کے حل کیلئے میسر وسائل اور مستقبل کی نشاندہی ممکن ہے دنیا بھر کی ترقی یافتہ اقوام نے تحقیق اور تعلیم سے ہی ترقی کی منازل طے کی ہیں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا روز اول سے ہی یہ نصب العین ہے کہ تحقیقی اورجدید تعلیمی سرگرمیوں کو طلباء کے تدریسی عمل کا بنیادی جز بنایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں ان خیالات کا اظہاروائس چانسلربیوٹمزپروفیسرڈاکٹرخالد حفیظ نے کیا۔پرو وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عبدالرحمن خان اورجنرل منیجر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ عبدالرازق خٹک کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط کیئے۔ رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر ذاہد رؤف،ڈین فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر ڈاکٹر علی نواز مینگل ،ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹرعبدالرازق ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر نعیم شاہوانی اور اینوائرمنٹل سائنسزکے چیئرپرسن ڈاکٹر انیلا ظفر سمیت جامع کے سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔پرو وائس چانسلر بیوٹمزڈاکٹرعبدالرحمن خان کا کہنا تھا آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(OGDCL) اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(بیوٹمز) اس پروگرام کے تواسط سے ماحولیاتی تبدیلی شجر کاری پر ایک منصوبہ طے کررہی ہیں جس بناء پر جنگلات کے مختلف افزائش کے درخت بیوٹمز کے کیمپسز میں لگائے جائے گے جس پر بلوچستان و بیوٹمز کے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔پرووائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن کا مزید کہنا تھا کہ بیوٹمز نہ صرف نوجوانوں بلکہ ماحولی تبدیلی پر خصوصی نظر رکھی ہوئی ہے اور بلوچستان کے ماحول اور پورے معاشرتی منظر کو خوشنماء بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مختلف معاہدے ہوتے آئے ہیں جس پر بیوٹمز نے اپنے تمام اساتذہ کرام اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے مدد سے بہترین نتائج حاصل کی ہے اس پراجیکٹ میں بھی (OGDCL) اور (BUITEMS) مل کر بلوچستان خصوصا بیوٹمز میں ان جنگلات کے نشونماء کے لئے اپنے ریسرچرز اور سائنٹیفک ٹیچرز کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں گے اور ہم (OGDCL) کا بے حد مشکور ہے جنہوں نے بیوٹمز کا انتخاب کیا۔
٭٭٭٭٭