رانا ثنا اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں، ذرائع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔ خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنےبھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا۔رانا ثنا اللہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے پارٹی کے قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا۔رانا ثنااللہ کا مؤقف ہے کہ ن لیگ کا صوبائی صدر ہوں، پارٹی پالیسی کا پابند ہوں۔19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، اورنگزیب خان اور محسن نقوی بھی شامل، وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے