صدر آصف زرداری جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں،صا دق سنجر انی

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینٹ و ر کن صو با ئی اسمبلی محمد صادق سنجرانی نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کو دوسری بار صدرپاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا ان پر قومی اسمبلی، سینٹ آف پاکستان اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہیانہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق، مخلص، مدبر اور زیرک سیاسی رہنما ہیں، انکی کی قیادت میں وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گاانہوں نے کہاکہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔چیئرمین سینٹ /ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی کی نومنتخب صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے