کرپٹ عناصر کے بادشاہ کو ملک پر بطور صدر مسلط کیا جارہا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) کرپٹ عناصر کے بادشاہ کو ملک پر مسلط کیا جارہا ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سارا عمل متنازع بنا دیا گیا جبکہ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب مخصوصی نشستوں کا معاملہ عدالتوں میں تھا تو ان افراد کو ووٹ کی اجازت کیسے مل گئی۔پی ٹی آ ئی رہنماؤں نے کہا کہ شہباز شریف جعلی مینڈیٹ پر وزیراعظم بنے آج زرداری صاحب بھی جعلی ووٹوں سے صدر بنیں گے، مفاہمت کا نہیں بلکہ کر پٹ عنا صر کا با دشاہ آصف زرداری ملک پر مسلط کیا جا رہا ہے۔نہوں نے صدارتی الیکشن کو متنازع قرار دیا جبکہ تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایواب کا کہنا تھا کہ جن کو عوام نے مسترد کیا، انہیں جعلی طریقے سے عہدے دیئے جارہے ہیں۔

ابیرسٹر گوہر نے کہا آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے، پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں، قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے۔ عامر ڈو گر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے آئے ہیں جب کے سینیٹر علی ظفر کے بھی تحفظات کہا کہ یہ متنازع انتخابات ہیں۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے چوری شدہ مینڈیٹ واپس لینے کیلئے کل ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے