عورت کو معاشرے میں ہر لحاظ سے برابر کا انسان تسلیم کیا جائے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری کل آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اگر عورت کو معاشرے میں ہر لحاظ سے برابر کا انسان تسلیم کیا جائے تو تمام دیگر معاملات بتدریج حل ہوتے رہیں،. یہ حقیقت ہے کہ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ماں کی گود تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ضمن بہترین درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے. اسی لئے کسی نے بجا فرمایا ہے کہ ” آپ مجھے تعلیم یافتہ ماں دیں میں آپ کو پڑھی لکھی قوم دونگا.” اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ عورت ہی کسی قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہے. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ معاشی خودانحصاری کے بغیر کوئی عورت اپنے دیگر حقوق و اختیارات حاصل نہیں کر سکتی. عورت کو معاشی طور پر خودمختار بنا کر ہی عورت کو تمام مسائل سے نمٹنے کی اہلیت دی جا سکتی ہے. انہوں نے معتدل اور روشنفکر افراد پر زور دیا کہ عورتوں کی بلند عظمت اور وقار کو اْجاگر کرنے کیلئے شعوروبیداری کی بھرپور اْولسی مہم چلانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے