ایران،آئل ریفائنری میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایران کے شہر بندر عباس کی آئل ریفائنری میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ایران کے شہر بندر عباس کی آئل ریفائنری میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا حکام نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے