پی بی 21 حب،الیکشن کمیشن نے ری کاؤنٹنگ کیخلاف سردارصالح بھوتانی کی نظرثانی کی درخواست منظور کرلی

حب(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن پاکستان نے پی بی 21 حب ری کاؤنٹنگ کے خلاف امیدوار سردار محمد صالح بھوتانی کی نظرثانی کی درخواست منظور کرلی آر او کو فارم 48 اور 49 جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشست پی بی 21 حب کے ری کاؤنٹنگ کے معاملے پر گذشتہ روز تمام امیدوار الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر امیدوار سردار محمدصالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن سے ری کاؤنٹنگ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی جبکہ دیگر امیدواروں نے ری کاؤٹنگ کے عمل کا مکمل کرنے کی درخواست کی جس پر تمام امیدواران کے وکلاء کے درمیان بحث کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور دوسرے روز آر او حب سے جاری فارم47 کے مطابق کامیاب امیدوار سردار محمد صالح بھوتانی کی درخواست الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا اور آر او حب کو فارم 47 کے مطابق تمام ضوابط پورے کرکے تین دن کے اندر فارم 48 اور 49 جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے