ڈھاڈر،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر کے قریب نواحی علاقے مہر گڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو افراد زخمی۔ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق پولیس نے ایک بچہ سمیت دو افراد سول ہسپتال ڈھاڈر لائے جن میں بچہ سمیت دو افراد شامل ہیں فائرنگ کا واقعہ مہر گڑھ کے علاقے میں پیش آیا زخمیوں میں سلوک احمد عمر تقریبا پندرہ سال اور میر الطاف شامل ہیں زخمیوں کا تعلق محمد شہی قبائل سے ہے زخمیوں میں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سبی منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے