گوادرمیں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(پاکستان) نے بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ابتک 30ہزار سے زائد منرل واٹر بوتلیں اور30 ہزار خوارک کے کینڈ پیکٹس بھی متاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ چین کی مدد سے گوادر شہر میں قائم چائنا پاکستان مڈل اسکول میں بھی سینکڑوں خاندان کو شیلٹر فراہم کیا جارہا ہے۔چائنااوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(پاکستان)کے ترجمان نے کہا کہ گوادرگردونواح کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انکی ہرممکن امدادکویقینی بنایاجائے گاکمپنی متاثرین کے جانی و مالی نقصان پردکھ کااظہارکرتی ہے۔ گوادر کے مکینوں نے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی پاکستان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔