طوفانی بارشوں نے گوادر ودیگر اضلاع میں تباہی مچائی ہے،زاہد اختر
کوئٹہ(این این آئی)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہا کہ طوفانی بارشوں نے گوادر ودیگر اضلاع میں تباہی مچائی ہے حکومت ودیگر ادارے متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے و بحالی،ریلیف وکام میں تیزی وبہتری لے آئیں۔قوم کے مسائل حل کرنے کے بجائے قوم کو بھکاری بنانے کی روش ترک کرنے کی ضرورت ہے۔متنازعہ الیکشن کا انعقادکرکے قوم کو سرمایہ اورقیمتی وقت ضائع کرکے عوام کا انتخابات پرسے اعتماد کم کرنے کی سازش کی گئی۔جماعت اسلامی قوم کی امیدوں وخواہشات کے مطابق مسائل کو اجاگراور حل کی بھر پورومخلصانہ جدوجہد کریگی بدقسمتی حکمرانوں کی بے حسی غفلت وبدعنوانی کی وجہ سے مادر علمی بلوچستان یونیورسٹی بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی،سی پیک ثمرات ودیگر بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔زن خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب و وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ڈرگ منشیات مافیازسمیت دیگر لٹیرے سرگرم عمل ہیں ان لٹیروں قوم وملت دشمنوں کے خلاف حکومتی اداروں کو ایکشن لینا ہوگا بصورت دیگر مافیازکامیاب اورعوام پریشان ہوں گے۔ ہم گوادر، جعفرآبادکے ووٹرزکاشکریہ اداکرتے ہیں گوادر جعفرآبادسے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی پورے بلوچستان کے مظلوموں کی توانا آوازبنے گی ہم ہی تبدیلی اورعوامی انقلابی تبدیلی لائیں گے مذہب وقومیت کا نام استعمال کرکے رکشے پر اسمبلی آنے والے کامیابی کے بعد سرمایہ دار،بنگلوں،جائیدار وبڑے سرمایہ کا مالک بن گیے مگر عوام بدحال دووقت کے کھانے اورپینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں جگر گوشے لاپتہ لیکن ان کی بازیابی پر سیاست کی جارہی ہے لاپتہ افراد کے لواحقین او رورثاء پر لمحہ لمحہ قیادت بن کر گزررہا ہے لیکن ان کے نام پر کامیاب ہونے والوں نے اسمبلی کی رکنیت اور نہ ہی گورنرشپ سے استعفیٰ دیا جماعت اسلامی ظالموں کے کیلئے توانا آوازثابت ہوگا ہمیں عوام سے بہت ووٹ نوٹ واعتمادملا مگر متقدر قوتیں جاگیر دار ظالم سرمایہ دار ہمارے اور عوام کے درمیان رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جماعت اسلامی نے بلوچستان اسمبلی میں دستک دے دیا اور ظلم وجبر کا راج ختم بھائی چارے انصاف اور عدل کا اسلامی نظام قائم ہوگا۔نہتے غیرت مند عوام اور نوجوانوں نے جاگیرداروں،سرمایہ داروں،بارڈراورڈرگ مافیا کی دھونس دھمکی ودھاندلی کے باوجودجماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،عبدالمجید بادینی کو کامیاب بنایا دوسری جانب سے گوادر کراچی بلوچستان اور ملک بھر میں فراڈ الیکشن کے خلاف جاری احتجاج میں ہم بھی شامل ہیں اسلام آباد کراچی سمیت جماعت اسلامی کا ظلم وجبر بدعنوانی دھاندلی کے خلاف،نتایج کوراتوں رات تبدیل کرنے کے خلاف احتجاج میں شامل ہے۔ ووٹرزکے ووٹ کے برخلاف نتائج کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔نتائج کو تبدیل کرکے ملک کو انارکی اوربدامنی کی طرف لے جانے والی قوتیں عوام دشمن ہیں۔الیکشن کمیشن،عدلیہ اور مقتدرقوتیں نتائج کو تبدیل کرنے کے ذمہ دار ہیں تماشہ نہ کریں بلکہ عوام کے ووٹ کے مطابق نتائج دیے جائیں۔جماعت اسلامی نتائج کو تبدیل کرنے کی ہرسازش کی مذمت کرتی ہے۔انشاء اللہ حقیقی عوامی اسلامی جمہوری تبدیلی جماعت اسلامی لائیگی عوام الناس کے مسائل جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود استطاقت کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی اب ایوانوں اور سڑکوں سمیت پر جگہ ظلم وجبر کے خلاف احتجاج ہوگا عوام کو حقو ق دلائیں گے ظلم وجبر کا راستہ روکھیں گے