کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ڈاگ انجیکشن ناپید

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ڈاگ انجیکشن ناپید کتے کاٹنے سے متاثر افراد پریشان حکومت انتظامیہ خواب خرگوش میں مگن، بلوچستان کے شہری مسیحا کے منتظر،کوئی نوٹس لینے والا نہیں صحت کے نام پر خطیر رقم کرپشن کے نذر ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ڈاگ انجیکشن کی عدم دستیابی سے کتے کاٹنے سے متاثر افراد ڈاگ انجیکشن کے لئے سر گردان سرکاری اسپتالوں کے چکر لگاتے رہے کوئٹہ کے بڑے سرکاری سول اسپتال کوئٹہ،بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور شیخ زاہد اسپتال سمیت بلوچستان بھر کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں ضروری ادویات و ڈاگ انجیکشن بھی موجود نہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ڈاگ انجیکشن کی عدم دستیابی حکومت و انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کی واضع مثال ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے نام پر خطیر رقم خرچ کرتے ہے جو صرف اور صرف کاغذات کے حدتک محدود ہے ڈاگ انجیکشن ایک ضروری انجیکشن ہے جو کتے کاٹنے کے متاثرین کیلئے زندگی اور موت کا سبب بن سکتا ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ حکومت انتظامیہ بلند وبانک دعوئے کاغذات و اخباری بیانات تک محدودہے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ نگراں وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیکر ادویات کے رقم کی کرپشن میں ملوث ذمہ داروں و افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے صوبے کے غریب عوام کو علاج کیلئے ادویات کی فراہمی میسر ہوسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے