اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں الیکشن دھاندلی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا۔
پی ٹی آئی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال سمیت حالیہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے حوالے سے امور پر تفصیلی بحث ہوئی۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 76 سال سے ہماری بد کاریوں اور ناروا سلوک کے باعث آج ملک کی یہ صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے بد ترین بحران میں مبتلا ہے ہم بار بار سب سے کہتے رہے کہ ایک گول میز کانفرنس بلائیں جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود ہوں۔