خاران کے نوجوانوں میں آگے بڑ نے کیلئے بے پناہ صلاحیتیں موجود ہے،ڈاکٹر جاوید انورشاہوانی
خاران(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ کھیل و ثقافت امور نوجوانان کے زیراہتمام دو روزہ خاران یوتھ فیسٹیول شہید محمد نور مسکان زئی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی فیسٹیول میں خاران بھر کے سکولز ، گرلز کالج ، ڈگری بوائے کالج اور یونیورسٹی آف کیمپس خاران کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اختتامی تقریب کے دوسرے دن میں مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات میں تقریری مقابلہ تعلیمی تنوع اور اسکے اہمیت کی توسیع پر سوالات و جوابات ہوا فیسٹیول کے دوسرے دن کے پروگرام میں مہمان خصوصی سیکرٹری کھیل و یوتھ آفیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ، ڈپٹی کمشنر منیر آحمد سومرو ، ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ آفیئرز عباس علی کھوسہ ، فوکل پرسن یوتھ آفیئرز عبدالغفور بلوچ ، اسپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایمل خان کاسی ، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز نیک محمد بلوچ ، پرنسپل ڈگری کالج عبدالشکور گہرام زئی ، پرنسپل گرلز کالج زیب النساء ، اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد ، ڈی ڈی او فیمیل انیلہ حمزہ سمیت لیکچرار ، طلباء و طالبات اور دیگر محکموں کی آفیسران اور نوجوانوں خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی خاران یوتھ فیسٹیول کے اختتامی تقریب میں سیکرٹری کھیل و یوتھ آفیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ خاران یوتھ فیسٹیول کا مقصد خاران کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے۔
فیسٹیول میں نوجوانوں کی شرکت سے انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا تھا تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں اور خاران کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کیلئے بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں انھوں نے کہا ماضی میں یہاں کے نوجوانوں کیلئے ٹھوس پالیسی نہیں بنائی گئی جس ہمارا یوتھ دل برداشتہ ہوا اور مایوسی کا شکار ہوئے ہیں اس طرح یوتھ فیسٹیول سے ان بچوں میں ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ خاران میں بھی انہیں خوشی اور امن مل سکتا ہے یوتھ فیسٹیول میں پتہ چلا خاران میں بے تحاشا صلاحیت رکھنے والے بچے موجود ہیں اور انہیں بس ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اور ان بچوں کے حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ہمیں مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور خاران میں یوتھ سینٹر کا قیام عمل میں لانا اولین ترجیح اور مقصد ہوگا انہوں نے کہا کھیل اور کھیلوں کے لئے سہولیات بھی فراہم کی گئیں اور حکومت اس سلسلے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے ایسے مواقع فراہم کررہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی سیکرٹری کھیل و یوتھ آفیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر آحمد سومرو اور کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان آحمد غرشین تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ہمارے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا بھرپور ساتھ دیا خاران یوتھ فیسٹیول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نوجوانوں ، طلبا وطالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔