مولانا عبدالواسع، نواب محمدا سلم رئیسانی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمدا سلم خان رئیسانی کی زیر صدارت سروان ہاوس اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 8 فروری کے بعد بلوچستان میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ، نومنتخب رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی، نومنتخب ارکان بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر نواز کبزئی، یونس عزیز زہری، زابد ریکی، سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس اور محمد نواز کاکڑ شریک ہوئے،اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لینے سمیت اہم فیصلہ کئے گئے۔