اوتھل، ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)رسمالان بزی ٹاپ کے مقام پر ڈاک ترسیل کرنے والی کمپنی ٹی سی ایس کا لوڈ مزدا ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا حادثے میں 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق رسمالان بزی ٹاپ کے مقام پر ٹی سی ایس کمپنی لوڈ مزدا بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی حادثے میں 1 شخص موقع پر جانبحق اور 1 شخص شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ERC ریسکیو 1122 رسمالان اسٹیشن اور ERC ریسکیو 1122 پھور اسٹیشن کو ملی۔ ERC ریسکیو 1122 رسمالان اور ERC ریسکیو 1122 پھور اسٹیشن کے اسٹاف نے بروقت پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیا اور زخمی افراد اور جانبحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں پر جاں بحق شخص کی شناخت محمد جیند اور زخمی کی مسعود احمد کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق اور زخمی شخص کا تعلق ملتان سے بنایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے