قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دی گئی تو یہ فساد برپاکریں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دی گئی تو یہ فساد برپاکریں گے۔آئین وقانون کے تحت قادیانی خودکو مسلمان نہیں کہہ سکتے۔مسلم حکمرانوں کی امریکی غلامی اقتدارکی حوس کی وجہ سے فلسطین تباہ اگر یہی صورتحال رہی تو آہستہ آہستہ مسلم مملکتوں پر یہودونصاریٰ کا قبضہ ہوگا الیکشن کو سلیکشن،انتخابات کو کاروبار کا ذریعہ،ہارے ہوئے کو جیتنے والے ملک وملت کے دشمن ہیں۔کراچی سمیت ملک بھر کے اکثرعلاقوں کے نتائج راتوں رات تبدیل کرکے کچھ قوتوں نے بہت مال کمایا یہی مال ان کیلئے ناسور بنے گا حرام مال میں سکون تلاش کرنے والے ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پرکھل کر نظرثانی کریں قوم کو اعتماد میں لیں غلط بیانی،پروپیگنڈے،نفرت کو رکھوانے کیلئے قوم کو اعتماد میں لینے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ قادیانی آئین پاکستان،اسلام کو تسلیم کرتے ہیں نہ محمد ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں۔انھیں اقلیتوں کو ملنے والے تمام حقوق اسی صورت حاصل ہوں گے جب وہ آئین کو تسلیم کریں اورکھل کر یہودی عیسائی یا غیر مسلم رہے۔مسئلہ قادیانیت پر چیف جسٹس کے بیان اور فیصلہ سے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جماعت اسلامی نے 26فروری کو وکلا سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل ہی فیصلہ کو واپس لیں گے۔ ہر مسلم کو فلسطینی عوام کی کم ازکم مدد کرنے کیلئے اسرائیلی یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ قوم نے جنہیں مینڈیٹ دیا حکمران، مقتدرقوتیں انہیں تسلیم کریں زورزبردستی،لاڈلوں سپرلاڈلوں کو مسلط کرنے سے مسائل وپریشانیوں میں اضافہ ہوگا8فروری کا الیکشن قوم سے مذاق تھا، 70ارب جعلی مشق پر ضائع کرکے ملک وقوم کیساتھ زیادتی ومذاق کیاگیا اس متنازعہ الیکشن کے نتیجہ میں بننے والی جعلی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،مینڈیٹ چوری،ووٹوں،اسمبلی سیٹوں کی خرید وفروخت بدعنوانی کی اعلیٰ قسم اورقوم کیساتھ مذاق ہے جو کسی صورت مفاف کرنے کے قابل نہیں عوام نے جن لاڈلوں،بدعنوانوں، بار بار مسلط ہونے والوں سے نجات کے لیے ووٹ دیے بدقسمتی سے ملت دشمنوں نے انھیں ہی دوبارہ مسلط کرنے کی سازش کر رہے ہیں اسٹبلشمنٹ واداروں نے غیرجانبداری کا مظاہرہ نہ کر کے قوم کے اعتماد کو مجروح کیا، ملک کی آبادی کا 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، موجودہ متنازعہ الیکشن وراتوں رات نتائج میں تبدیلی ے نوجوانوں ووٹرزوعوام کا جمہوریت پر اعتماد کو ٹھیس پہنچی، جماعت اسلامی جمہوریت، سویلین بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی قوم کی نظر میں اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی اور الیکشن کمیشن غیر جانبداری اختیار کرنے میں ناکام رہے۔ الیکشن نتائج میں تبدیلی نے قوم کی خواہشات ارمانوں اورخوابوں کو چکنا چور کر دیا۔جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے اس الیکشن کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہارکر دیا۔انتخابات کے نتائج کوتبدیل،غیر منصفانہ الیکشن کروانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن عدلیہ،اسٹبلشمنٹ اور نگران حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے