نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے کچھی میں 2مزدورکے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کچی سے اغواہو نے والے 2مزدوروں کا نوٹس لے لیا۔جس پر نگران وزیر داخلہ نے اے ڈی سی کچی عبدالستار مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اے ڈی سی نے نگران وزیر داخلہ کو بتایا کہ مغویوں کی تلاش اور بازیانی کے لئے لیویز فورسز نے کارروائی کر رہی ہے اور اس بابت مقامی قبائلی عمائدین سے مدد لی جا رہی ہے جس پر نگران وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ لیویز ٹیم کی مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے