قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر ہے، محمد فرید آفریدی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلو چستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مختص قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے ایسے تمام امیدواران جن کا نام حتمی فہرست (فارم – 33) میں موجود ہے ان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاتی ہے کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر ہے لہٰذا خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے (فارم – (C) متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مقرر تاریخ کے اندر جمع کروائیں بصورت دیگر مخصوص نشستوں کے امیدواران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک انتخابی اخراجات کا گوشوارہ (فارم – (C) جمع نہیں کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے