سیکرٹری صحت بلوچستان سے اقوام متحدہ کی ایک اہم ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے وفدکی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان سے اقوام متحدہ کی ایک اہم ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے چیف آف مشن آئی او ایم مایو ساتو، سینئر پروگرام کوارڈنیٹر ونسیٹ میٹن، ایمرجنسی ہیلتھ آفیسر مرسیلہ نیوارہ، نیشنل پروگرم ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل خالد، آئی اوایم سیکورٹی مشتاق حسین، لائزون آفیسر مومن سحر اور اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت زہری موجود تھے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) اقوام متحدہ کی ایک اہم ایجنسی ہے جو ہجرت کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ یہ تنظیم تارکین وطن کے لیے آپریشنل امدادی پروگراموں کو نافذ کرتی ہے، بشمول اندرونی طور پر بے گھر افراد، مہاجرین، اور تارکین وطن کارکنان کے لیے کام کرتی ہیں سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نیا انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ افغان مہاجرین کے باعث محکمہ صحت کے دستیاب سسٹم پر دباؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے،محکمہ صحت بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں افغان مہاجرین کو صحت کی سہولیات باآسانی دستیاب ہیں۔پرائمری ہیلتھ کئیر اولین ترجیح ہے ای پی آئی، ایم این سی ایچ، نیوٹریشن اور فیملی پلاننگ کو یکجا کر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔کوئٹہ اور پشین میں آئی او ایم کی جانب سے چلاے جانیوالے موبائل کلینکس کو ای پی آئی اور نیوٹریشن کی سروس کے ساتھ ضم کریں تاکہ کمیونٹی لیول پر عوام ان سہولیات سے مستفید ہو سکے۔کمیونٹی مڈوائف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے عوام کو بیماریوں سے آگاہی دی جارہی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور محکمہ صحت بلوچستان باہمی مشاورت اور رابطہ کاری کے عمل کو مزید بہتر بناکر صحت سے متعلق اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں گے،انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ایک ہی علاقے میں متوازی نوعیت کے منصوبوں کے بجائے صحت کے پروگرام کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھائے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی معاونت سے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری کے ماہرین نفسیاتی علاج معالجے اور کونسلنگ کے لئے سروسز فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے