اب ہمیں مصلحتی انداز کو چھوڑ کر ملکی بقا ء کی جنگ لڑنی ہو گی، مولانا سکندر نیچاری

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق نائب ناظم قلات مولاناسکندر احمد نیچاری مصباح نیچاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اب ہمیں مصلحتی انداز کو چھوڑ کر ملکی بقا ء کی جنگ لڑنی ہو گی تمام حب الوطن پاکستانیوں سے کہنا چاہتاہوں ہم غلام نہیں۔ہمیں قائد ء جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گھروں سے نکلنا ہوگاقربانی دینا ہوگا،قائد مولانا فضل الرحمان قیادت میں پاکستان کو آذاد خود مختار بنانا ہوگاجب سے ملک بنا ہے اس وقت سے بیرونی قوتیں ریاست کو مستحکم نہیں دیکھنا نہیں چاہتے۔بلکہ انہونے ہمیشہ ریاست میں مداخلت کی ہے،جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے نظریے سے نہ کو ئی سمجھوتہ کی ہے نہ کریگی کارکنان کو اپنے قیادت پر مکمل اعتماد ہیں قیادت جو فیصلہ کریگاہم اس کے ساتھ ہے،ہم اپنے قائد کے حکم پر سیاسی جہدوجہدجاری رکھے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے