کسٹمز نے ماہ جنوری اور فروری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 3ارب سے زائد کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کسٹمز نے ماہ جنوری اور فروری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 3ارب سے زائد کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹم نے ماہ جنوری اور فروری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 3 ارب سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا گیا۔ پکڑے گئے سامان میں چینی، سیگریٹس، کپڑا، پٹرول ڈیزل، چھالیہ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہیں، ترجمان کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کے دائرے میں انے والی تمام فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس اور موبائل اسکواڈز نے موجودہ سیزر کیسز کئے،کوئٹہ کسٹمز کی کاروائیوں کے دوران دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے