4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی، تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں،جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں، اتوار کے باعث کچھ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کم ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سردار اور نواب عام افراد کو 2024ء کے انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے کے بجائے قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے۔