حب پولیس عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرے،جام کمال

اوتھل (ڈیلی گر ین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ ضلع حب کی پولیس اور ایس ایس پی حب شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مکمل اپنا اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں زور صرف ٹرانسفر پوسٹنگ پر نہیں بلکہ کارکردگی پر بھی ہونا چاہیے لسبیلہ ایک پرامن علاقہ رہا ہے اور حب پولیس کو چاہیے کہ وہ ہر حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نجوبی طریقے سے سرانجام دے۔انہوں نے حب میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی حب کو توجہ دوسرے معاملات سے ہٹا کر عوامی تحفظ کی طرف ہونے چاہئے تاکہ حب کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں اور عوام کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال باعث تشویش ہے حب پولیس عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے