مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں، سیکرٹری صحت عبداللہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی زیر صدرت اجلاس ملیریا اور ٹی بی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر فاروق ہوت، منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف انور شا ھوانی، صوبائی کوارڈنیٹر ملیریا / وی بی ڈی پروگرام ڈاکٹر عامر رئیسانی ، سربراہ ڈبلیو ایچ او بلوچستان ڈاکٹر اسفند یار شیرانی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر غلام مصطفے چیف پلاننگ آفیسر عبدالسول زھری، ڈپٹی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی اور سیکشن آفیسر ریاست علی نے شرکت کی۔منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف انور شیرانی، صوبائی کوارڈنیٹر ملیریا / وی بی ڈی پروگرام ڈاکٹر عامر رئیسانی نے ڈسٹرکٹس میں ملیریا اور ٹی بی کی صورتحال پر بریفنگ دی اجلاس میں ڈسٹرکٹس میں ملیریا پروگرام کی کارکردگی, ملیریا کے تدارک,علاج و معالجہ اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔صحت کے شعبے میں اہداف کے حاصل کرنے کیلئے ایک مضبوط نظام صحت کے حصول کیلئے کام کرنا ہو گا۔بلوچستان صحت کے شعبے میں ایک بھر پور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔یماریوں کے بین الاسرحدی پھیلاو کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دینا ہے۔ ملیریا اور ٹی بی کے پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے ایک دوسرے کی معاونت کا پختہ عزم کرنا ہوگا۔ملیریا اور ٹی بی ہائی رسک ایریاز کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔بلوچستان کو ملیریا فری بنانے کیلئے سول سوسائٹی پارٹنرز اور صحت سے منسلک ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے