کیسکوکی صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرمیں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں۔ا س سلسلے میں کیسکوکے زیر انتظام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کیسکوٹیموں کی جانب سے کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔صوبہ کے تمام علاقوں میں کیسکو ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف1679تحریری درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنزکو قانونی کارروائی کیلئے ارسال کر دی گئیں ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں 581ایف آئی آرز درج کئے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ کیسکوکی خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو96لاکھ48ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں جبکہ ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً49کروڑ32 لاکھ 63ہزارروپے بنتی ہے۔کیسکوٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں سے 45 کروڑ11 لاکھ روپے ڈٹیکیشن وجرمانے کی مدمیں وصول بھی کیئے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پرنادہندگان سے بھی بقایاجات کی وصولی کاعمل جاری ہے اس سلسلے میں ماہ ستمبر سے اب تک کیسکوٹیموں نے کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 77ہزار نادہندہ صارفین سے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں تقریباً2 ارب86 کروڑ71 لاکھ روپے بھی وصول کرلئے ہیں۔کیسکو اپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز فوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر اُن کی بجلی منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے جرم میں اُنھیں جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام نادہندہ صارفین کسی بھی ممکنہ زحمت اورپریشانی سے بچنے کیلئے اپنے بجلی بلوں کے بقایاجات بروقت جمع کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے