گلگت بلتستان میں تھری جی، فورجی سروس، وزیراعظم نے پلان کی منظوری دیدی

گلگت بلتستان:وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کے لیے علاقے میں تھری جی اور فورجی براڈ بینڈ سروس فوری شروع کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پلان کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق لائسنسز کی نیلامی کے بعد گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروسز بہتر بنائی جائیں گی۔ اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ کا دائرہ کار بھی گلگت بلتستان تک لے جانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ‘ڈیجیٹل راہیں’ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور مئی کے وسط تک نئے اسپیکٹرم کے لیے آنے والی نیلامی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فور جی لائسنسوں کی نیلامی 30 جون سے پہلے کی جائے گی اور ‘اس سے نہ صرف گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ لایا جائے گا بلکہ ان کی حکومتوں کو زیادہ آمدنی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے