سڑک، ہسپتال، اسپورٹس کمپلیکس، پانی کے ذخائر، 18000ملازمتیں سب ٹویٹر پر بن گئے ہیں، جام کمال خان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ یہ حیران کن بات یہ ہے کہ جب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بلوچستان کی ترقی صرف ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر ہے سڑک، ہسپتال، اسپورٹس کمپلیکس، پانی کے ذخائر، 18000ملازمتیں اور یہ سب ٹویٹر پر بن گئے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ یہ حیران کن بات یہ ہے کہ جب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بلوچستان کی ترقی صرف ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر ہے انہوں نے ترقیاتی کاموں سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ سڑک، ہسپتال، اسپورٹس کمپلیکس، پانی کے ذخائر، 18000ملازمتیں اور یہ سب ٹویٹر پر بن گئے ہیں انہوں نے کہاکہ بجٹ 21-21، اعلی اور ثانوی تعلیمی تجویز کا اجلاس حکومت بلوچستان تمام علاقوں کا احاطہ کرے گی جس میں نئے کالج اور موجودہ کالجوں کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ نئے کیڈٹ اور ٹیکنیک کالج، شیلٹر لیس پرائمری اور نئے مڈل اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لئے عمارتیں. کالجوں اور ہائی اسکولوں کے لئے بسیں پہلا گرلز کیڈٹ کالج، ڈیجیٹل لائبریریوں کی وسعت، موجودہ کالجوں میں ہاسٹل اور تعلیمی سہولیات اور دور دراز علاقوں میں اسکولوں کا پہلا پری فیب تصورہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے