بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی الیکشن کے نتائج تبدیل کیئے جارہے ہیں، آغا محمد ایوب احمدزئی
قلات (ڈیلی گرین گوادر) شہزادہ آغا محمد ایوب احمدزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2024 کے الیکشن میں پورے بلوچستان میں جو صاف شفاف دھاندلی ہوئی ہے میں اس مذموم عمل کا مکمل مزمت کرتا ہوں اس مشکل وقت میں باشعور عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو یک جا ہونا پڑے گا اور ایک دوسرے کا ساتھ بھی دینا پڑے گا بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی الیکشن کے نتائج تبدیل کیئے جارہے ہیں۔
آج صبح سویرے فرشتوں و جنات نے جوان اور گزگ کے چوری شدہ 7 پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس دریافت کرلیئے ہیں اب قلات و منگچر کے عوام کے مینڈیٹ اور فیصلہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے جوان اور گزگ کے چوری شدہ 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارا پولنگ کیا جائے تاکہ الیکشن کا عمل مکمل کیا جاسکے۔
انھوں نے مزید کہا اس معاملے میں اخلاقی طور پر NA-261 اور PB-36 سے اب تک کے کامیاب امیدواروں کے مینڈیٹ کا ناصرف احترام و حمایت کرتا ہوں بلکہ اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ کھڑا بھی ہوں اور اب حلقہ کے تمام باشعور عوام کو چاہئیے کہ اس دھاندلی کو مسترد کر کے اس کا سختی سے مقابلہ کریں۔