چاغی، پی بی 32 میں دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام اور بابائے چاغی پینل کے کال پر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
چاغی(ڈیلی گرین گوادر) چاغی پی بی 32 چاغی میں دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام اور بابائے چاغی پینل کے کال پر دالبندین میں مکمل طور پر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی تمام کاروباری مراکز بندر ہے۔ دالبندین پاک ایران آر سی ڈی گزشتہ تین دنوں سے مکمل طور پر بلاک ہے اس وقت دالبندین کے مشرقی و مغربی بائی پاس پر بڑی تعداد سینکڑوں سے زائد افراد نے دھرنے بھیٹے ہیں دالبندین یک مچھ میں ہزاروں افراد پھس گے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہے ڈرائیورز و مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے روڑ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہونے سے دالبندین میں اشیاء و خوردونوش ناپید ہوگی خوراک کی قلّت پیدا ہونے کا خدشہ ہیں تین روز سے پاک ایران شاہراہ۔خاران ٹو۔یک مچھ آر سی ڈی شاہرہ سی پیک روڑ۔یک مچھ۔میں ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہیں رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم ٹریفک کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔مظاہرین نے ڈی آر او اور آر او کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت پہیہ جام اور دھرنا جارہی ہیں۔،مظاہرین سے پی بی 32 چاغی جمعیت علماء اسلام کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر میر سخی امان اللہ خان نوتیزئی،سابق ڈسٹرکٹ چیرمین میر داؤدخان نوتیزئی،کی حمایت حاصل ہے بائی پاس دالبندین دھرنے سے سخی امان اللہ خان نوتیزئی سابق ڈسٹرکٹ چیرمین میر داؤدخان نوتیزئی،جمعیت علمائے اسلام چاغی کے امیر مولوی نجیب اللہ محمد حسنی،ملک خدا بخش سیاپاد رند،مولوی قادر بخش نوتیزئی،سردار عبد الرحیم خلجی،مولوی عبد الرحیم مولوی صالح محمد حقانی، محمد اعظم برانزئی،حاجی قادر بخش نوتیزئی، حاجی شاہ نظر نوتیزئی حاجی صاحب خان محمد حسنی، حاجی داد خدا محمد حسنی، ودیگر بڑی تعداد میں افراد دھرنے میں شریک تھے اور نعرہ بازی کی گی۔