وفاق نے صوبوں کو کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت دیدی: عذرا فضل پیچوہو

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ وفاق نے صوبوں کو کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی ہے، سندھ حکومت کین سائنو ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں خریدے گی، ڈوز زیادہ ملیں گی تو ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بھی بڑھا دیں گے۔
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنو فام ویکسین خریدنے کیلئے دستیاب نہیں، چین کا کہنا ہے سائنو فام ویکسین عطیہ ہے، چین نے کنسینو ویکسین خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی کورونا وائرس کی قسم کا سندھ میں پھیلاؤ نہیں ہوا، پنجاب میں برطانیہ سے آئے وائرس کا پھیلاؤ ہوا، اگر برطانوی وائرس سندھ میں آگیا تو بہت لوگ متاثر ہوں گے، سندھ میں خوش قسمتی سے یہ وائرس عوام میں نہیں پھیلا۔
عذراپیچوہو نے کہا کہ ہم نے برطانیہ سے آنیوالے لوگوں کے ٹیسٹ کیے، بسوں کو روک کر سکریننگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کتوں کو تلف کیا جاتا ہے تو اینیمل ویلفئیر والے آ جاتے ہیں کہ کتوں کو کیوں مارا جا رہا ہے، کتوں کو پکڑ کر ربیز کی ویکسین لگائی جائے پھر بھی کتے کاٹتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے