بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پرغور شروع

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں قومی پرست جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں‘ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساجد ترین ایڈووکیٹ، نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کبیر محمد شہی، سیکرٹری جنرل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی رحیم زیارتوال،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل،بی این پی کے ملک نصیر شاہوانی، اختر حسین لانگو، ثناء بلوچ، احمد نواز بلوچ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے عبدالقہار ودان،نیشنل پارٹی کے اسلم بلوچ، حاجی فدا بلوچ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غورکیا گیا۔سیاسی جماعتیں اپنی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے