بلوچستان میں عام انتخابات میں باپ،بیٹا اور داماد ایک ہی جماعت کے ٹکٹ سے منتخب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں عام انتخابات میں باپ،بیٹا اور داماد ایک ہی جماعت کے ٹکٹ سے منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کیچ کم گوادر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک شاہ گورگیج کامیاب ہوئے ہیں ان کے ساتھ ساتھ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44کوئٹہ پر عبیداللہ گورگیج پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں جو ملک شاہ کے بیٹے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40 کوئٹہ پر عبدالصمد گورگیج منتخب ہوئے ہیں جو ملک شاہ گورگیج کے داماد اور عبیداللہ گورگیج کے بہنوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے