پیپلز پارٹی سندھ بلوچستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے،نواب ثنا اللہ خان زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاون نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں اپنے حلقہ زہری کرخ باغبانہ مولہ زیدی کے عوام پارٹی ورکرز سینئر رہنماؤں کے سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی بی 18 کی عوام کا میں بہت مشکور ہوں کہ جنہوں نے سرد موسم کے باوجود 8 فروری کو اپنے گھروں سے نکل کرمجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیاسابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اہل جھالاوان اور بلوچستان بھر کے عوام سے بھی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور ووٹ دیا میں عوام کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مشکل حالات امن امان کے مخدوش صورتحال سرد موسم کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرایا۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ سندھ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پنجاب اور کے پی کے کے عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد عوامی اعتماد کا بھرپور مظہرہے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ بلوچستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے بلوچستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جو پذیرائی دی ہے وہ ناقابل فراموش ہے ہم اقتدار میں ا کر بلوچستان کے محرومیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا میرا اولین ترجیع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے