راتوں رات الیکشن کی رزلٹ تبدیل کردیے گئے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر و سابق میئر رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں عوامی رائے کا احترام نہیں ہوتا ہم بھول جائیں ہر قسم کی ترقی اس حال میں جس طرح راتوں رات الیکشن کی رزلٹ تبدیل کردیے گئے تباہی بربادی اس ملک کا منظر ہیں جس طرح حکمرانی خاندانی سیاست نے ملک کو برباد کردیا ہے اب ایک بار پھر دو خاندانوں کے افراد ملک کی تباہی اور بربادی کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہورہے ہیں ملک جو کہ پہلے ہی معاشی سماجی سفارتی طور سے تباہ حال ہے مزید بربادی کے طرف لے جایا جارہا ہے اس ملک میں جب تک ان چوروں کو جن کے خلاف 8فروری کو عوام نے فیصلہ کردیا ہے مگر عوام کے فیصلے کے برعکس ان کو دوبارہ مسلط کیا جارہا ہے اس سے مشرقی پاکستان والا سلسلہ شروع ہوگا بیان میں مزید کہا ہے کہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کو سامنے لایا جائے اور عمران خان کی سربراہی میں فوری طور سے حکومت تشکیل دینے کے راہیں ہموار کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے