پورے بلوچستان میں من پسند امیدواروں کے لئے ٹھپہ ماری کرکے جیت کو ہار میں بدل دیا گیا، یاسمین لہڑی

بھاگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی مرکزی کال پر بھاگ شہر میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت امیدوار این اے 254 یاسمین لہڑی نے کی۔ریلی پارٹی آفس سے نکالی گئی جو کہ بازار پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی اور اپنااحتجاج ریکارڈ کرایا ریلی سے میران بلوچ ریجن سیکرٹری غنی بلوچ ماما عبدالستار بنگلزئی وفا مراد سومرو نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی کرکے جھل مگسی کچھی نصیرآباد سمیت پورے بلوچستان میں من پسند امیدواروں کے لئے ٹھپہ ماری کرکے جیت کو ہار میں بدل دیا گیا۔اسی طرح نیشنل پارٹی کے جیتے ہوئے صوبائی امیدواران جن میں عطا محمد بنگلزئی لالہ رشید جان محمد بلیدی حمل بلوچ خیر جان بلوچ قومی اسمبلی سے قائد نیشنل پارٹی ڈاکٹر مالک بلوچ پھلین بلوچ کے نتائج کو تبدیل کر کے اپنے من پسند افراد کو جتوایا جا رہا ھے جن کا عوام سے کوئی سروکار ھی نہیں۔اور نہ ووٹر جانتے ھیں۔نیشنل پارٹی کودیوار سے لگانے اوراسمبلیوں سے باہر رکھنے کے سوچے سمجھے منصوبے کو روکا جائے ورنہ ان پارٹیوں اور ان ورکرز سپورٹر کا اعتماد اٹھ جاے گا۔جو کہ اس ریاست کے لئے نیک شگون نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے