بلوچستان کے قومی اور صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قومی اور صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں بلوچستان کے دور دراز علاقے اور امن و امان کی صورتحال نتائج میں تاخیر کی وجوعات ہیں اب تک مجموعی طور پر 49 صوبائی اور 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔واضع رہے کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کے زیادہ تر حلقے دو یا اس سے زیادہ اضلاع پر مشتمل ہیں اور پولنگ اسٹیشنز بہت فاصلوں پر واقعہ ہیں،حالیہ دنوں میں الیکشن کے دوران لینڈ مائن اور دہشتگردی کے بہت زیادہ واقعات بھی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت پولنگ اسٹاف اور الیکشن میٹریل کی ترسیل نہیں ہو سکی جلد ہی بلوچستان کے تمام حلقوں کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔