عام انتخابات 2024؛ ملک بھرمیں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگیا،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت کی جانب سے اندرون بلوچستان سمیت ملک بھرمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہا،وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،قیام امن،ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات ناگزیرہیں،بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ چمن،تربت ودیگرعلاقوں میں موبائل سروس معطل رہا موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی انٹرنیٹ مبصرگروپ کاکہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیموقع پر انٹرنیٹ سروس معطل ہے،پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے کئی علاقے متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔