پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔ صرف پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز ووٹ پول کر سکیں گے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا، کئی مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے باعث پولنگ کا عمل رکا رہا۔انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہو سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے