دکی میں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان جھگڑا، چار افراد زخمی

دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان جھگڑا چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ کو عام انتخابات کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 6دکی میں پولنگ اسٹیشن گرلز پرائمری سکول نور محمد میں پولنگ ایجنٹس پر تشدد اور فائرنگ سے چار افراد فضل کریم، عبدالہادی، ظہیر محمد، محمد افضل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک شدید زخمی کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے