عوام کو ملکی تاریخ کی سخت ترین مہنگائی اور بدترین بیرزگاری کا سامنا ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 8فروری2024کے عام انتخابات تمام ملک کے سیاسی جمہوری نظام کے استحکام اور ملک میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، جمہور کی حکمرانی اور قوموں کی برابری کے حقیقی فیڈریشن کیلئے ملک کے جمہوری عوام اپنی حق رائے کا استعمال کریگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پشتونخوا وطن کی قومی وحدت، قومی تشخص پشتونستان، اپنے قومی وسائل پر قومی سیاسی جمہوری اختیار، اپنے قومی زبان پشتو کو سرکاری،دفتری اور ذریعہ تعلیم بنانے اور وطن کی ترقی وخوشحالی کے فروغ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے تاریخی کردار کیلئے غیور عوام اپنی رائے حق دہی کا استعمال کریگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایسے وقت عام انتخابات ہورہے ہیں کہ ایک جانب یہ ملک ماضی کے جانبدار انتخابات کی وجہ سے بحرانوں میں گر چکا ہے اور دوسری جانب عوام کو ملکی تاریخ کی سخت ترین مہنگائی اور بدترین بیرزگاری کا سامنا ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام نے اپنا صحیح حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا اور غیر سیاسی غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی تمام عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے قومی حقوق اور اپنے اضلاع اور حلقوں میں سیاسی جمہوری سماجی خدمات رکھنے والے قومی سیاسی جمہوری پارٹی کے امیدواروں کے پرافتخار نشان ”درخت“ پر مہر ثبت کرکے وطن دوستی اور جمہوریت پسندی کا ثبوت دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے