عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکیورٹی پلان سے متعلق انتظامات مکمل کرلئے گئے، ڈپٹی کمشنرلسبیلہ
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکیورٹی پلان سے متعلق انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں پرامن شفاف آذادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرلسبیلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نوراحمدمندوخیل نے میڈیا بریفنگ میں کیا ڈی آر اوڈی سی لسبیلہ نے بتایا کہ 129 حتمی پولنگ اسکیم کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر آفس میں الیکشن صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے سیکیورٹی پلان کیتحت انتخابی عملہ پولنگ میٹریل سمیت متعلقہ پولنگ اسٹیشن تک رساء ٹرانسپیربسی اورغیرجانبداری سے مکمل کی گء ہیڈی آراوکا کہنا ہیکہ کہ بیلٹ پیپر کی پولنگ اسٹیشن ترسیل اور پولنگ عملے کی سیکیورٹی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد انتخابی عملے اور ووٹرز کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا انہوں نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی کیلئے پاک آرمی بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت میں شریک ہے ریٹرننگ افسر پی بی 22 وایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ سید یاسین اختر اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ دوردراز ایریاز کے 80 فیصد پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ اورپولنگ میٹیریل پہنچادیا گیا ہے جبکہ شہری علاقوں میں پولنگ عملے اورپولنگ میٹیریل کی ترسیل کاعمل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ سنئیر پریزائیڈنگ افسران اورپولنگ افسران کو پولنگ اسٹیشن کے اندر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے پولنگ اسٹیشن کے باہر سیکیورٹی کے لئے پولیس تعینات ہوگی ریٹرننگ افسر پی بی 22 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید یاسین اختر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کہا ہیکہ شفاف انتخابات کیلئے جو مینڈیٹ ہمیں ملا ہے اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائینگے انہوں نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسران پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے انتخابی امیدواروں کے الیکشن پولنگ ایجنٹوں کو آگاہی بھی فراہم کریں سرکاری ذراِئع کیمطابق صوباء اسمبلی کے حلقہ پی بی 22ضلع لسبیلہ میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 136529ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد61216 اورمردووٹرز کی تعداد75313ہے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست NA 257 لسبیلہ کم آواران کم حب کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 68ہزار دوسواٹھارہ ہے حکومت بلوچستان اور الیکشن کمیشن آف ہاکستان کے خصوصی اقدامات کے تحت ووٹرز کے آذادانہ حق رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول کی بدولت ووٹ کا ٹرن آؤٹ گزشتہ الیکشن کی نسبت زیادہ یونے کے امکانات ہیں۔