ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع حب میں انتخابات 2024 کا دنگل کل سجے گا
حب(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع حب میں انتخابات 2024 کا دنگل آج سجے گا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اپنے انتخابی انتظامات مکمل کر لئے پولنگ آج ہوگی این اے 257کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب جام کمال خان اور آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ پی بی 22کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب جام کمال خان پیپلز پارٹی کے امیدوار وڈیرہ حسن جاموٹ بی این پی کے امیدوار بیرسٹر جہانزیب رونجھو جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مفتی محمد نعیم اور تحریک لبیک کے اْمیدوار مفتی حافظ رسول بخش میدان میں کھڑے ہیں اسی طرح پی بی 21 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی مسلم لیگ ن عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار وڈیرہ رجب علی رند کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا غلام قادر قاسمی پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری تحریک لبیک کے امیدوار حاجی نوید موندرہ بھی اپنی اپنی جیت کے لئے کمر کس کے میدان میں کھڑے ہیں اب دیکھنا ہیکہ آج عوام اپنے لئے کسے اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں۔