بلوچ ریکورٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کوئٹہ کینٹ میں منعقد

کوئٹہ :بلوچ ریکورٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں سول و ملٹری افسران اور ریکورٹس کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں ریکورٹس نے بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرل کا مظاہرہ کیا جس پر شرکاء نے انہیں داد دی، تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دیکھانے پر ریکورٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے، ریکورٹ شہباز علی کو بہترین فیزیکل ٹریننگ، غلام علی کو اسلالٹ کورس، عابد حسین کو بہترین فائرڈ، امان اللہ کو بہترین ڈرل،نعمت اللہ کو میپ ریڈنگ پر اعزاز شیلڈ ز دی گئیں جبکہ حاجی خان کو مجموعی طور پر بہترین ریکورٹ کے انعام کے طور پر کمانڈنٹ چھڑی بھی دی گئی،واضح رہے کہ پیر کو 176ریکورٹس پاس آؤٹ جبکہ اب تک 8559ریکورٹس پاس آؤٹ ہوچکے ہیں جو پاک فوج کی مختلف فیلڈ فارمیشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے