الیکشن سکیورٹی یقینی بنانے کیلئےکل افغانستان اور ایران کیساتھ بارڈرز بند رہیں گے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)دفتر خارجہ نے ملک بھر میںکل شیڈول عام انتخابات 2024 سے قبل بڑااقدام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل (8 فروری )افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر ز بند رہیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس( ٹویٹر) پر جاری بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران مکمل سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں 8 فروری کو کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لئے بند رہیں گی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا عام انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد 9 فروری کوایران اور افغانستان کیساتھ بارڈرز پر معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے